وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود  کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب

0
57

اسلام آباد، 22 اگست ( اے پی پی):   وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بروز جمعرات کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے منعقد ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی  یونیورسٹیاں معاشرے میں مثبت رجحانات کو فروغ دے رہی ہیں جس پر میں ان کو مبارک باد دیتا ہوں۔

  جس دن پاکستان میں تعلیم کی سمت ٹھیک ہو گئی اس کے بعد پاکستان کو کوئی بھی   کامیابی سے نہیں روک سکتا۔ہم اتنے خوش قسمت ہیں کہ ہمیں آزاد پاکستان ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شکر ادا کرتا ہیں پاکستان کے لیے ہم یہاں آزاد ہیں، پاکستان میں کسی قسم کی کمی نہیں ہے صرف ایک سمت پر لانا ہے،ہماری تعلیم میں مختلف قسم کی نظام ہے جو ہماری نا کامی ہے، ہم یکساں تعلیم کی نظام کی تعلیم جارہے ہیں جو ہماری کامیابی ہے، ریاست کی ناکامی تھی کہ ہم نے مدرسوں کو صحیح تعلیم نہیں دی، مدرسوں کو معیاری تعلیم  دینے کی  ہماری باقاعدہ بات ہوگئی  ہے۔

وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی جیلوں میں بھی تفریق ہے اور ہم اس نظام کو ٹھیک کر رہے ہیں۔

 وی این ایس، اسلام آباد