پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے:عمر ایوب خان

0
107

اسلام آباد، اگست 23 (اے پی پی(وفاقی وزیر برائے  پاور،پیٹرولیم اور قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ  پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے اور اس ضمن میں مختلف منصوبوں پر غور ہو رہا ہے۔

 ایران کے سفیر مہدی ہنردوست  سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ توانائی کے شعبوں میں موجودہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتاہے۔

ایران کے سفیرنے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات میں توانائی کے شعبے کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے باہمی اشتراک سے دونوں ممالک کے عوام کے لئے بہت سارے مفید منصوبے عمل میں لائے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اس ضمن میں اپنا کردار بھر پور طور پر ادا کرنے لئے تیارہے۔

وی این ایس اسلام آباد