پاکستان کا عید کے موقع پر پاک بھارت سرحد پر مٹھائی تقسیم نہ کرنے کا فیصلہ

0
54

لاہور، اگست 12(اے پی پی): پاکستان اور بھارت کی بارڈر فورسز کے درمیان عیدوں, جشن آزادی اور خاص تہواروں پر جذبہ خیر سگالی کے طور پر مٹھائی تقسیم کی جاتی ہے مگر اس سال  پاکستان نے یوم آزادی اور عید کے موقع پر پاک بھارت سرحد پر مٹھائی تقسیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان پہلے ہی بھارت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کم ترین سطح پر لے جا چکا ہے۔پاکستان نے بھارت کے ساتھ بس سروس کیساتھ ساتھ تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس کو پہلے ہی معطل کر دیا ہے۔

وی این ایس لاہور