پشاور:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار افتخار احمد کی نماز جنازہ ادا

0
34

پشاور، 09اگست(اے پی پی): پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ  میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے گزشتہ رات شہید ہونے والے پولیس اہلکار افتخار احمد کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ۔

اس موقع پر آئی جی پی خیبرپختونخوا ڈاکٹر نعیم خان، سی سی پی او کریم خان نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

شہید افتخار احمد رائیڈر سکواڈ ڈیوٹی کے دوران نامعلوم مسلح مشکوک موٹر سائیکل سواروں کا تعاقب کررہے تھے کہ اس دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں افتخار احمد شہید جبکہ ایک اور پولیس اہلکار فردوس شدید زخمی ہوئے۔

نماز جنازہ میں آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعیم خان، سی سی پی او کریم خان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب برکی اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

سورس : وی این ایس ، پشاور