پشاور:ٹارگٹ کلنگ میں شہید اور زخمی ہونےوالے پولیس اہلکاروں کو تاجر برادری کا خراج تحسین

0
48

پشاور،10 اگست ( اے پی پی) پشاور میں دو روز قبل مسلح افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں شہید اور زخمی  ہونےو الے  پولیس اہلکاروں  کو خراج تحسین کرنے کے لئے دلزاک روڈ کی تاجر برادری کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت قائم مقام ایس پی سٹی عتیق شاہ نے کی۔

شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر پولیس کےحق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر ایس پی عتیق شاہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنےکے لیے پولیس قربانیاں دیتی رھے گی۔ پشاور کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے پولیس کی لازوال قربانیاں ھیں۔ انھوں نے پشاور کی تاجر برادری کی اس ریلی کے انعقاد اور پولیس شھدا کو خراج عقیدت پیش پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ھیں۔ ریلی کے اِختتام پر شھید پولیس اھلکار کی درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

 

وی این ایس پشاور