پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ایڈوائزر ٹو وزیراعظم شہزاد ارباب نے شلمان پارک میں پودا لگایا

0
31

پشاور ، 18اگست ( اے پی پی):  پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت وزیراعظم کے مشیر شہزاد ارباب نے  شلمان پارک، حیات آباد میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیاہے۔

وزیراعظم کے مشیر شہزاد ارباب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی  ہدایات پر ملک میں اس مہم کے دوران10,000 پھلدار اور سایہ دار پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم میں ہر پاکستانی شہری کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پرصوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے

سورس: وی این ایس، پشاور