پنجاب میں بنیادی ضروریات زندگی عوام کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لئے پروگرام کی منظوری

0
47

لاہور،11 اگست (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس منعقد  ہوا، اجلا س میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی ضروریات مہیا کرنے کیلئے پروگرام شروع کرنے کی منظوری  دے دی گئی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس  پروگرام پر مجموعی طورپر25ارب روپے خرچ ہوں گے۔ -انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت شہروں میں صفائی کے نظام، پینے کے صاف پانی کی فراہمی او رسیوریج سسٹم کو بہتر بنایا جائیگا ،  غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی کے لئے اقدامات  سمیت غیر فعال سیوریج سکیموں کو بھی بحال کیاجائے گا۔انھوں نے بتایا کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ضروری مشینری خریدی جائے گی۔

 وزیراعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے کے ہر شہر اوردیہات کی ترقی  کی خواہش کا اظہار کرتے  ہوئے  کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے زیادہ فنڈز رکھے گئے ہیں -بنیادی سہولیات  بہتر بناکرعوام کو ان کا حق لوٹائیں گے۔انہوں نے پروگرام پر عملدر آمد کے حوالے سے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت دی ۔

سورس : وی این ایس ، لاہور