پنجاب  کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں میں ریسرچ پروگرامز شروع کروائے جائیں گے،  بہترین ریسرچ پیپرز کو حکومتی سطح پر سراہا جائے گا: صوبائی وذیر صحت

0
57

لاہور، 6 اگست(اے پی پی): صوبائی وذیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں لیڈز یونیورسٹی یوکے کی ڈاکٹر شہناز سے ملاقات کی اور لیڈز یونیورسٹی یوکے سے ریسرچ ایم او یو،  ہیلتھ پروفیشنلز کی ٹریننگ اور مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بارے تبادلہ خیال کیا۔  اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں فرائض سرانجام دینے والے سینیئر رجسٹرارز کو ٹرینرزبنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی یونیورسٹی کا تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے ریسرچ ورک کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب  کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں میں ریسرچ پروگرامز شروع کروائے جائیں گے اور بہترین ریسرچ پیپرز کو حکومتی سطح پر سراہا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ طلباء اور طالبات میں ریسرچ کا رجحان پیدا کرنے کے لیے لیڈز یونیورسٹی یوکے سے مدد حاصل کی جارہی ہے۔سابق حکومتوں نے پنجاب کے میڈیکل تعلیمی اداروں کا معیار بہتر کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔انھوں نے کہا کہ ریسرچ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو سکالرشپ بھی دیا جائے گا۔

 وی این ایس، لاہور