پولیس افسر شہریوں اور ماتحت عملے سے اچھا سلوک یقینی بنائیں: سی سی پی او لاہور

0
72

لاہور، 16اگست (اے پی پی): سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کی زیر صدارت پولیس کے سنیئر افسروں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی سی پی او کی  عید، 14 اگست اور یوم سیاہ پر عمدہ سکیورٹی انتظامات پر اظہار ستائش کی ۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس کے اچھے ٹیم ورک کا ہر سطح پر اعتراف ہونا اعزاز ہے،انھوں نے کہا کہ عید کے بعد اگلا چیلنج محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات ہیں۔ تمام ایس پیز محرم پلان کو قبل از وقت حتمی شکل دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، پولیس افسر شہریوں اور ماتحت عملے سے اچھا سلوک یقینی بنائیں۔ انہوں نے یہ تنبیہ کی کہ شہریوں کے ساتھ حسن سلوک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

سورس: وی  این ایس، لاہور