پولیس کے شہدا کا دن منانے کا مقصد ان سب شہیدوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرنا ہے: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان

0
87

پشاور، 03اگست(اے پی پی): یوم شہدا پولیس کے موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان  نے اپنے خصوصی پیغام میں خیبر پختونخواہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی پولیس ایک نڈر اور بہادر فورس ہے۔ یہ کے پی پولیس کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہی ہے کہ آج صوبے میں امن کی فضا بحال ہے۔

وزیر اعلی  نے کہا کہ 04اگست صفوت اللہ غیور کا یوم شہادت ہے جسکی مناسبت سے  ہم اپنی پولیس کے شہدا کا دن منا کر ان سب شہیدوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فورسز کی فرض شناسی اور قربانیوں پر ناز ہے جنہوں نے عوام کو بچانے کی خاطر موت کو گلے لگانے سے خوف محسوس نہیں کیا۔ ہم شہدا کی فیملیز کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم 4 اگست کو یوم شہدا پولیس مناتے ہیں تاکہ انکی قربانیوں کو یاد رکھ سکیں اور انکے ساتھ یک جہتی کا اظہار بھی کرسکیں۔

 

سورس: وی  این ایس، پشاور