پیپلزپارٹی پہلے دن سے کشمیریوں کے ساتھ ہے: آصف علی زرداری

0
38

اسلام آباد ،09  اگست ( اے پی پی ): سابق صدر آصف علی  زرداری نے کہا ہے کہ  پیپلزپارٹی پہلے دن سے کشمیریوں  کے ساتھ کھٹری ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے قیام میں مسئلہ کشمیر بھی اہم ترین بنیاد تھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں  نے کشمیری خواتین کے وفد سے ملاقات میں  کیا ۔ ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے،  ملاقات میں کشمیری خواتین کے وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کو خطے کی صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سابق صدر آصف زرداری  نے کہا کہ  مودی حکومت جبر سے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ کشمیر میں میڈیا پر پابندیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں باعث تشویش ہیں۔

ملاقات میں راجہ پرویزاشرف، مصطفی نواز کھوکھر اور ملائکہ رضا بھی  موجود تھیں جبکہ  کشمیری خواتین کے وفد میں فرزانہ یعقوب، خالدہ سید، اریج اعجاز اور عائشہ خواجہ شامل تھیں۔

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد