پی ایچ ایمپلائز یونین کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد، یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا

0
60

لاہور 14 اگست (اے پی پی): پی ایچ ایمپلائز یونین کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر اعجاز احمد چوہدری کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔یوم آزادی کی تقریب میں چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی،وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان، ڈی جی پی ایچ اے غلام فرید، ایڈیشنل ڈی جی نورش عمران، پی ایچ اے ایمپلائز یونین کے صدر مشتاق بھٹی اور جنرل سیکٹری جمتازخان بھی شریک ہوئے۔ یوم آزادی کی تقریب میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے یوم آزادی کا کیک کاٹا اور کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہم وہ لے کر رہیں گے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔یوم آزادی کے موقع پر یوم اظہار یکجہتی کشمیر بھی منا رہے ہیں۔چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں پر انڈیا کے ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے غلام فرید اور ایمپائز یونین کے عہدے داروں نے بھی خطاب کیا۔