پی ایچ اے کی جانب سے کلین اینڈ گرین مون سون شجر کاری مہم “ہر بشر دوشجر” کا باقاعدو آغاز کر دیا گیا

0
42

لاہور، اگست 18(اے پی پی): وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم عروج پر پہنچ گئیپارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی جانب سے کلین اینڈ گرین مون سون شجر کاری مہم “ہر بشر دوشجر” کا باقاعدو آغاز کر دیا گیا۔ لاہور کے مختلف زونز میں پی ایچ اے کی جانب سے شہریوں کو مفت پودے تقسیم کیے گے۔

وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے اقبال ٹاون میں پلانٹ فور پاکستان ہربشر دو شجر مہم  کے تحت شہریوں میں پودے تقسیم کئے.وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید نےشہریوں کو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی بھی اپیل کی انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا کلین اینڈ گرین مہم میں عوام کا ساتھ دینا اسکی کامیابی کا راستہ بنے گا۔پاکستان کو سرسبز اور صاف رکھنے میں ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے اور یہ پودا اپنے گھر اردگرد لگائے۔

وائس چیرمین پی ایچ اےحافظ زیشان نے کہا کہ ہر پاکستانی پلانٹ فور پاکستان کے تحت پودا لگا کر اسکی حفاظت کرے تو پاکستان سرسبز چند ہی سالوں میں دیکھائی دیگا ۔چھٹی کے روزلاہور کے مختلف زونز میں شہریوں موبائل گاڑیوں کے زریعے مفت پودے تقسیم کئے جا رھے ہیں انھوں نے کہا کہ شہریوں کیساتھ ملکر شجر کاری مہم کے تحت آج لاہور میں 23 ہزار پودے لگائے جائینگے۔

سورس: وی این ایس، لاہور