ڈاکٹریاسمین راشدنے یوم آزادی کے موقع پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پاکستان کا پرچم سر بلندکیا؛ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی

0
16

 

لاہور، 14 اگست(اے پی پی): صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے یوم آزادی کے موقع پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پاکستان کاپرچم بلندکیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے پرچم کشائی کے موقع پریوم آزادی کاکیک کاٹااورملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعابھی کی۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ  آزادی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے۔ آج کا دن ہمیں پاکستان کی ترقی کیلئے بڑھ چڑھ کراپنا کلیدی کردار ادا کرنے کاپیغام دیتاہے۔انھوں نے کہا کہ اللہ پاک نے ہمیں پاکستان میں ہرقسم کی سہولت اورنعمت سے نوازاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا کہ ہم بھارت سے معصوم کشمیریوں پرظلم ختم کرکےحق خودارادیت دینے کامطالبہ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کوبھارتی جارحیت کا احساس ہوگیاہے۔ ۔

پرچم کشائی کی شاندار تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعامرزمان، ایم ایس گنگارام ہسپتال، اورفیکلٹی ممبران کے علاوہ طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اے پی پی/لاہور/قرۃالعین

سورس : وی این ایس ، لاہور