ڈسٹرکٹ کونسل ہنگو کا مالی سال 2019-20 کیلئے بجٹ بھاری اکثریت سے منظور

0
44

پشاور، 8اگست(اے پی پی): ڈسٹرکٹ کونسل ہنگو کا مالی سال 2019-20 کا بجٹ ڈسٹرکٹ ناظم ابراہیم خان بنگش نے کونسل اجلاس میں پیش کیا جسے  بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔

 بجٹ میں ضلع کے کل محاصل 2ارب 56 کروڑ 12 لاکھ 729روپے ہیں جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ایک ارب 75کروڑ 12لاکھ 36 ہزار روپے رکھے گیے ہیں اور سرکاری دفاتر کے دیگر اخراجات کی مد میں 17 کروڑ 48لاکھ 8 ہزار روپے اور تقریباً ایک کروڑ 97 لاکھ 50 ہزار روپے سرکاری دفاتر کے بجلی بلوں کی ادائیگی کے لیے رکھے گئے ہیں۔

سورس: وی این ایس، پشاور