کرک؛ یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

0
48

کرک،04اگست(اے پی پی ):یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے تحصیل ہیڈ کواٹر کرک میں ڈی پی او کرک کے ہدایات پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، بلڈ کیمپ کی نگرانی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امجد علی کر رہے تھے۔ بلڈ کیمپ میں کرک پولیس نے خصوصی طور پر یونائٹیڈ فاونڈیشن کوہاٹ کو مدعو کیا تھا جو تھیلسیمیا اور ہیموفلیا سمیت دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو مفت خون فراہم کرتی ہے۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں میں پولیس جوانوں سمیت نوجوانوں اور اہل مکینوں نے حصہ لیتے ہوئے شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرکے اپنے خون کے عطیات دیئے۔

وی این ایس، کرک