کرک میں یوم آزادی کی تقریبات  کا آغاز ،پاکستانی پرچم کیساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرایا گیا

0
95

 

کرک ،14  اگست ( اے پی پی ): ملک بھر کی طرح ضلع کرک میں بھی  چودہ اگست ملی جوش جزبہ سے منائی  جا رہی ہے ۔  ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان نے سرکٹ ہاؤس میں پرچم کشائی کی جبکہ امسال کشمیر سے یکجہتی کے طور پر پاکستانی پرچم کے ہمراہ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرایا گیا۔

اس موقع  پر لیوی اور پولیس کے  دستے نے سلامی دی جبکہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے لئے بھی  دعائیں  کی  گئیں۔

اے پی پی/کرک/قرۃالعین

سورس : وی این ایس، کرک