کرک : پولیس جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم شہداء کا انعقاد

0
125

کرک ، 03 اگست ( اے پی پی ):پویس لائن کرک میں پولیس جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم شہداء کا انعقادکیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او نوشیر خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امجد نے  شہداء کو خراج عقیدت    پیش کیا۔تقریب میں  پولیس افسران اور  شہداء کے ورثاء نے  شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  ڈی پی او نوشیر خان نے کہا کہ قیام امن کے لئے پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں۔ انہوں نے کہا  شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، ان کے ورثاء کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑینگے۔

 تقریب میں شہدا کے بچوں کو  پولیس کی جانب سے تحائف بھی پیش کیے گئے۔

وی این ایس ،  کرک