کشمیر پاکستان کا بنیادی مسئلہ ہے :ڈپٹی چیئرمین کا برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں سے خطاب

0
56

برطانیہ ، 17 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ  کشمیر پاکستان کا بنیادی مسئلہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کو تمام بین الاقوامی سیمینارز اور کانفرنسز میں اٹھایا جائے  اور اوورسیز پاکستانی مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کریں ۔

برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے  ہوئے   ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کاز کو اجاگر کریں ۔پارلیمانی وفد نے یورو ایشین کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا  جبکہ پاکستانی پارلیمنٹ نے بھی  مسئلہ کشمیر پر مشترکہ قرار داد منظور کی ہے ۔

سورس : وی این ایس ،برطانیہ