کلین گرین پاکستان کے تحت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وزارت خارجہ میں شجر کاری

0
29

اسلام آباد، 18اگست(اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی پروگرام کلین گرین پاکستان کے تحت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزارت خارجہ میں شجر کاری،وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے مرکزی لان میں پودا لگایا۔سیکریٹری خارجہ سہیل محمود ،سپیشل سیکریٹری معظم احمد خان اور وزارتِ خارجہ کے سینیئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی۔

وی  این ایس، اسلام آباد