کمشنر لاہور کا شہر میں قائم ایل ڈبلیو ایم سی کیمپوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

0
48

لاہور، اگست 12(اے پی پی): کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے شہر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کے لیے قائم کئے گئے   کیمپوں کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور آصف بلال لودھی  نے شہریوں میں ویسٹ بیگز تقسیم کیے۔کمشنر لاہور نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو بائیو ڈیگریڈ ایبل 18 لاکھ ویسٹ بیگز دئے جا رہے ہیں۔ اب شہریوں کا فرض ہے کہ وہ آلائشوں کو بیگز میں ڈالیں۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں صفائ کیلئے انتظامیہ متحرک ہے کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے شہریوں میں صفائ آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔

وی این ایس لاہور