کوئٹہ؛کچلاک میں بم دھماکے میں 4 افراد شہید ، 22 زخمی ہوئے ، پولیس

0
53

کوئٹہ، 16اگست(اے پی پی ):کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں بم دھماکے میں 4 افراد شہید  جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی قاسم کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران اچانک دھماکہ ہوا،دھماکے میں 4 افراد شہید جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ٹائم بم مسجد کے ممبر کے نیچے نصب کیا گیا تھا اور دھماکے میں 2 سے3 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے میں  زخمی ہونے والے افراد کو کچلاک کے  دو اسپتالوں میں  منتقل کیا گیا۔بعدازاں شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ ٹراما سنٹر منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداددی جارہی ہے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، لیویز اور ریسکیو ٹیموں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا۔

سورس: وی این ایس، کوئٹہ