گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے گورنر ہاؤس میں پودا لگا کر پلانٹ فار پاکستان ڈے مہم کا آغاز کردیا

0
45

کوئٹہ، 18 اگست (اے پی پی): کو ئٹہ میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے ہر بشر دو شجر کے عنوان سے شجر کاری مہم کا آغازکر دیا گیا ہے ۔ گو رنر بلو چستان امان اللہ یاسین زئی نے گورنر ہاؤس میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا شجر کا ری مہم کے دوران کو ئٹہ میں ایئر پو رٹ روڈ پر پو دے لگا ئے جائیں گے جبکہ شجرکاری مہم میں ژوب ، خضدار ، قلعہ عبداللہ ،چاغی ،نو شکی ،قلعہ سیف اللہ،لورالا ئی ، بارکھا ن ، خاران ، آواران اور نصیر آباد میں بھی پو دے لگا ئے جائیں گےشجر کاری مہم کے دوران آج بلوچستان بھر میں96 ہزار درخت لگائے جائیں گےجبکہ مون سون کے سیزن میں بلوچستان میں 90 لاکھ تک درخت لگا ئے جائیں گے۔

سورس: وی این ایس، کوئٹہ