گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پاکستان کے 73 یوم آزادی کے موقع پر مزار اقبال ؒ پر حاضری

0
21

لاہور،14 اگست (اے پی پی):  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکستان کے 73 یوم آزادی کے موقع پر مزار اقبال ؒ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔انہوں  نے مزار اقبالؒ پر فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سالمیت، ترقی و خوشحالی، استحکام اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے دعا بھی کی۔

وزیراعلیٰ اور گورنر نے شاعر مشرق علامہ محمداقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور  وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب نے شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازہ پر پرچم کشائی بھی کی ۔

اے پی پی/لاہور/قرۃالعین

سورس : وی این ایس ،لاہور