ہمیں بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کردینے چاہئیں: فواد چوہدری

0
63

اسلام آباد، 07 اگست ( اے پی پی): وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب بھارت پاکستان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتا، اس کے نزدیک ہماری کوئی حیثیت نہیں ہے تو پھر ان کے سفیر صاحب پاکستان میں کیا کررہے ہیں، ہمیں بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کردینے چاہئیں۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جذباتی انداز میں اپنی تقریر کے دوران انہوں نے  کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہمارا بچہ بچہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر جنگ لڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہندوستان سے بات ہو ہی نہیں سکتی تو پھر ایک دوسرے کے سفرا ءکو رکھ کر اخراجات کیوں کیے جاتے ہیں۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد