یوم آزادی پاکستان،ریسکیو 1122 پشاور میں پرچم کشائی تقریب کا انعقاد

0
52

پشاور، 14اگست(اے پی پی):  یوم آزادی پاکستان کے موقع پر  پشاور ریسکیو1122 کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی  تقریب کا انعقاد کیا گیا   جس میں سیکرٹری ریلیف خیبر پختوا محمد عابد مجید مہمان خصوصی تھے جنھوں نے اپنے ہاتھ سے فضاء میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈوں کو لہرایا۔

اس موقع پر  خطاب کرتے  ہوئے سیکرٹری ریلیف کے پی عابد مجید نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی ہر محاذ پر تعاون جاری رہےگا۔ پاکستان بھر میں کشمیر کا جھنڈا لہرانا دنیا کو  یہ پیغام دینا  ہے کہ کشمیر ہمارا ہے اور رہے گا۔  14اگست 1947 اور آج کی یوم آزادی کی اہمیت ایک جیسی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم، تمام سول و عسکری ادارے  کشمیریوں کے ساتھ یوم آزادی پر یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

اے پی پی/صائمہ حیات /قرۃالعین

سورس : وی این ایس  ، پشاور