اسلام آباد29 اگست(اے پی پی): وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ اور وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی زیر صدارت اینٹی سمگلنگ کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں گزشتہ میٹنگز میں کیے جانےوالےفیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ۔اجلا س میں وزیر داخلہ نے قانون نافذکرنے والے اداروں کو اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایات کی ۔
اجلاس میں سمگلنگ روکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے بھی مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔
اجلاس کے دوران ذریعہ معاش اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تجاویز لی گیئں جبکہ سمگلنگ کی روک تھام میں کردار ادا کرنے والے افراد کے لئے انعام مقرر کرنے کے لئے تجویز پر بھی غور کیا گیا ۔
وی این ایس،اسلام آباد