اسلام آباد، 07اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفراللہ اور معاون خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری نے ملاقات کی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ظفراللہ نے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات خصوصاً صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت پر وزیرِاعظم کو آگاہ کیا۔
سید ذوالفقار عباس بخاری کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کاری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی ملاقات میں موجود تھیں۔
وی این ایس،اسلام آباد