وزیرِ اعظم کی زیر صدارت   اہم سرکاری عمارات  اور سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لئے کھولنے کے حوالے سے پیش رفت پر جائزہ اجلاس

166

اسلام آباد ، 21 اگست (اے پی پی ):  وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ کی  اہم سرکاری عمارات  اور سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لئے کھولنے اور برؤے کار لانے کے حوالے سے پیش رفت پر جائزہ اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں  وزیرِ اعظم کو  پانچ اہم سرکاری عمارات بشمول  گورنر ہاؤس، کرناک ہاؤس، وزیرِ اعلیٰ ہاؤس، اسپیکر ہاؤس اور آئی جی ہاؤس کو عوام کے لیے دستیابی کے حوالے سے پیش رفت سمیت  صوبے کے دیگر 169ریسٹ ہاؤسز کے انتظام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں  بتایا گیا کہ   مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں واقع 49 ریسٹ ہاؤسز  ستمبرسے عوام کیلئے دستیاب ہوں گے۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ خبیرپختونخواہ محمود خان، وزیرِ سیاحت عاطف خان، چیف سیکرٹری کے پی محمد سلیم، سیکرٹری سیاحت کامران رحمان اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔

وی این ایس ، اسلام آباد