اسلام آباد، 24 اگست(اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ بنی گلہ میں ملک کی معاشی حالات کے بارے میں اہم اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد و معاشی ٹیم کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلا س کے دوران ملکی معاشی صورتحال اور معیشت کی بہتری کے حوالے سے مفصل روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد