وزیر خارجہ شاہ محمود کی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سابق سیکرٹریز خارجہ سے مشاورت

272

اسلام آباد ،10 اگست (اے پی پی ) وزرات خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت  اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سابق سیکرٹری خارجہ  نے شرکت کی ہے ۔

اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر  میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت ، بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔

وزیر خارجہ نے اجلاس کو  اپنے حالیہ دورہ ء چین اور اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی  سے ہونیوالی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا

سورس:وی این ایس اسلام آباد