راولپنڈی ، 29 اگست (اے پی پی) : پاکستان نے زمین سے زمین پر مارکرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جمعرات کو جاری ٹویٹ کے مطابق ”غزنوی” بیلسٹک میزائل کا یہ تجربہ گزشتہ شب کیا گیا۔
یہ میزائل 290 کلومیٹر تک مختلف نوعیت کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میزائل بنانے والی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور قوم کو مبارکباد دی۔
وی این ایس،راولپنڈی