پاک بحریہ کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

248

اسلام آباد ، 14 اگست ( اے پی پی ): پاک بحریہ کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ پاک بحریہ کے زیرِ انتظام مساجد میں کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

ترجمان  پاک بحریہ کے مطابق  پاک بحریہ کے مختلف یونٹس بشمول پی این ایس ظفر اسلام آباد اور پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں بھی پرچم کشائی کی

 تقا ریب منعقد کی گئیں  ۔

جشنِ آزادی پر پاک بحریہ کے زیرِ نگرانی ساحلی علاقوں بشمول کراچی، اورماڑہ ،گوادر اور کیٹی بندر میں بوٹ ریلیوں کا انعقاد بھی کیا گیا ۔پاک بحریہ کی جانب سے منعقدہ بوٹ ریلیوں میں کو سٹل ایریا کے لوگوں سمیت ماہی گیروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سجاول میں بھی پاک بحریہ کی جانب سے یومِ آزادی واک میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔کریکس ایریا کی یومِ آزادی واک میں اسسٹنٹ کمشنر سجاول اور مقامی افراد نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔

سورس : وی این ایس ، اسلاآباد