آئیں چلیں سب مظفرآباد،بن کر کشمیریوں کی آواز: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا  ٹویٹ

0
47

‏اسلام آ باد ، 12 ستمبر ( اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا  ہے۔‎ دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پورا پاکستان کشمیر کے لئے متحد ہے ۔

سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  معاون خصوصی نے کہا  کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کل مظفرآباد میں بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر کی نہتے عوام کی آواز کو پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ آئیں مظلوموں پر جبر و استبداد  کے خلاف وزیراعظم کی آواز کے ساتھ اپنی آواز بلند کریں اور کشمیریوں سے یک جہتی کریں۔‎

 وی این ایس ، اسلام آباد