اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناعشری  سے برآمد 

0
92

اسلام آباد،09 ستمبر ( اے پی پی): ملک بھر ميں 9 محرم الحرام انتہائی عقيدت اور احترام کے ساتھ منايا جارہا ہے۔ شہدائے کربلا کی ياد ميں آج شہر شہر جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔ عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا علم اور شبہیہ ذوالجناح کا ماتمی جلوس امام بارگاہ اثناعشری سے بر آمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس یہیں اختتام پذیر ہوگا۔جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہیں ۔  عزادار نوحہ خوانی ، ماتم اور زنجیر زنی کرکے شہداء کربلا کے ساتھ عقیدت کا اظہار کر رہے تھے۔ جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ پر پانی اور دودھ کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں تا کہ عزاداروں کو پانی پلایا جا سکے۔ وفاقی دارلحکومت میں 9 محرم الحرام کے موقع پر سيکيورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

جلوس کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ جلوس میں داخل ہونے والے  افراد کی سخت جامع تلاشی لی جارہی ۔ راستوں کی سی سی ٹی وی کيمروں سے نگرانی کی  جاری ہے۔ پوليس اور رينجرز کی بھاری نفری جلوسوں کے روٹس کی نگرانی کر رہی ہے۔

وی این ایس، اسلام آباد