الحمرا میں نئےادبی وثقافتی سلسلے “کچھ یادیں،کچھ باتیں” کا انعقاد

0
44

لاہور، 20ستمبر (اے پی پی): الحمرا میں نئےادبی وثقافتی سلسلے “کچھ یادیں،کچھ باتیں” کا انعقاد ہوا۔ پہلی نشست میں نامور گلوکار ثریا ملتانیکر اور راحت ملتانیکر نے شرکت کی۔ ثریا ملتانیکر نے اپنے فنی سفر، تجربات و مشاہدات سامعین سے شیئر کئے جبکہ راحت ملتانیکر نے پرفارم کرکے سامعین کو خوب محظوظ کیا ۔

چئیرپرسن بورڈ آف گورنرز الحمرا منیزہ ہاشمی نے پہلی نشست میں  خصوصی شرکت کی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ ثریا ملتانیکر کی گائیکی سے اپنی دھرتی اور وسیب کی خوشبو آتی ہے،   ثریا ملتانیکر کی آواز ہماری سماعتوں میں رس گھولتی ہے۔

سامعین کی طرف سے الحمرا کے نئے اقدام “کچھ یادیں، کچھ باتیں”کی بھرپور پذیرائی کی گئی۔

سورس: وی این ایس، لاہور