انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی پامالی، روکنے کیلئے کردار ادا کریں: چیئرمین سینیٹ

0
48

اسلام آباد ، 18 ستمبر (اے پی پی):  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر دنیا کا اہم ترین مسئلہ بن چکا ہے،  پاکستان کشمیریوں کے تحفظ فلاح و بہود اور جدوجہد آزاد ی میں ان کے ساتھ کھڑا تھا اور آخری دم تک کھڑا رہے گا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی پامالی، قتل و غارت ، ظلم و بربریت کو روکنے کیلئے انسانی حقوق کی تنظی میں او آئی سی، اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اور دیگر ادارے کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سینیٹ کے زیراہتمام قومی پارلیمانی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کانفرنس میں شرکاء کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر دنیا کا اہم ترین مسئلہ بن چکا ہے۔کنٹرول لائن کے دونوں اطراف رہنے والے کشمیریوں کیلئے اظہار یکجہتی کیلئے کانفرنس کا انعقا دکیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک آزاد ی کا احترام کرتے ہیں۔ بھارتی افواج نے 44 دنوں سے معصوم کشمیریوں پر عرصہ حیات  تنگ کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے لوگوں کیلئے ادوایات و دیگر ضرورت زندگی کی اشیاء کی تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ  نے کہاکہ اقوام عالم اس انسانیت سوز مسئلہ کو فوری طور پر حل کرائیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پیدا کیاجارہا ہے اس مسئلہ کو از سر نو متحرک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔  چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے تحفظ فلاح و بہود اور جدوجہد آزاد ی میں ان کے ساتھ کھڑا تھا اور آخری دم تک کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی پامالی ، قتل و غارت ، ظلم و بربریت کو روکنے کیلئے انسانی حقوق کی تنظی میں او آئی سی ، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل اور دیگر ادارے کردار ادا کریں۔ کانفرنس بھارتی حکومت کو واضح پیغام دیتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور نسل کشی کو فوری طور پر بند کرے۔ پاکستان کا ہر فرد کشمیریوں کی آزادی کیلئے مجاہد ثابت ہوگا۔

 

سورس: وی این ایس، اسلام آباد