صوبائی  وزیر صحت خیبر پختونخواہ  سے یو ایس ایڈ کے وفد کی ملاقات

0
45

پشاور، 17ستمبر(اے پی پی):صوبائی  وزیر صحت خیبر پختونخواہ  ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان سے یو ایس ایڈ کے وفد نے  منگل کو یہاں  ملاقات کی ۔ وفد نے ملاقات میں اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں اصلاحات کے لیے تعاون کرینگے۔

اس موقع  پر  صوبائی  وزیر صحت  نے کہا کہ صوبے کی عوام کو مفت ادویات کی فراہمی اور ہسپتالوں میں استعمال کی جانے والی ادویات کا باقاعدگی سے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بنایا جائے تاکہ ادویات کی طلب، رسد اور استعمال کا ریکارڈ محکمہ صحت کے مرکزی دفتر میں موجود ہو۔

انہوں نے  کہا کہ اس سلسلے میں خود میں  بہت جلد مختلف ہسپتالوں کا دورہ کروں گا اور ریکارڈ طلب کروں گا جبکہ کسی قسم کی کوتاہی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 وی این ایس،پشاور