طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے سے علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا: محمود خان

0
27

 

پشاور، 12ستمبر(اے پی پی): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ طورخم بارڈر کا 24 گھنٹے کھلا رکھنا خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کی طرف بھی ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے  وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاک افغان طورخم بارڈر کھولنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پاک افعان طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھولنے کے حوالے سے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محمود خان نے اجلاس میں بتایا کہ افغانستان کیساتھ تعلیم، صحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں بھی دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔

وی این ایس پشاور