قوم اپنے عظیم قائد کو ان کی اکہترویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

0
29

اسلام آباد، 10 ستمبر ( اے پی پی): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ قوم اپنے عظیم قائد کو ان کی اکہترویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم قائد نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ “کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے”قائد کے اس فرمان کی روشنی میں کسی بھی قیمت پر اپنی شہہ رگ کی حفاظت کریں گے۔

 اے پی پی/ ناہید/فاروق