وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا درہ آدم خیل میں سوئی گیس منصوبہ  کا باضابطہ افتتاح

0
194

 

پشاور، 30ستمبر (اے پی پی): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے درہ آدم خیل میں سوئی گیس سپلائی کا باضابطہ افتتاح

کر دیا، جو 350 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔

افتتاح کے بعد اولس پارک درہ آدم خیل میں جلسے سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے مذکورہ منصوبے سے متعلق بتایا کہ اس سے درہ آدم خیل کے پانچ قبیلوں کو گیس کی فراہمی کی جائے گی اور اسکے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ  نے  درہ میں جو دیہات سوئی گیس منصوبہ سے رہ گئے ہیں انکی فیزیبلٹی تیار کرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے  کہا کہ قبائیلی اضلاع کی ترقی پر ایک سال میں 83 ارب روپے خرچ کیے جائینگے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے ہر فرد کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے کی مفت صحت سہولیات فراہم کررہے ہیں اور اس سلسلے میں درہ آدم خیل ہسپتال کی آپ گریڈیشن اور گرلز کالج کی تعمیر اور پشاور سے ڈی آئی خان تک ایکسپریس وے کی تعمیر کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی میں تقریر تاریخی تھا جبکہ چند نابالغ لیڈر عمران خان کی تقریر پر تنقید کررہے ہیں۔ وزیر اعظم کو جنرل اسمبلی میںمسئلہ  کشمیر اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وی این ایس ، پشاور