وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید سے دوبئی اور چین کے ہاؤسنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کی ملاقات

0
28

لاہور،11ستمبر(اے پی پی):وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید سے دوبئی اور چین کے ہاؤسنگ سیکٹر کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نسیم صادق، ڈی جی پھاٹا  لیاقت چٹھہ، جنرل سیکرٹری ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف ایوب بھی ملاقات میں موجود تھے۔  وفد نےوزیرہاؤسنگ کو کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پرمیاں محمود الرشیدنے کہا کہ  نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں غیر ملکی فرموں کی دلچسپی خوش آئند ہے، کم لاگت گھروں کے حوالے سے غیر ملکی تعمیراتی کمپنیوں کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فرموں کی شمولیت سے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں جدت متعارف ہوگی۔

وی این ایس، لاہور