پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائنی حریف کو ناک آﺅٹ کرکے پروفیشنل فائٹ جیت لی

0
57

دبئی،13ستمبر(اے پی پی ):پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پہلے ہی راﺅنڈ میں فلپائنی حریف کو ناک آﺅٹ کرکے پروفیشنل فائٹ  جیت لی۔

محمد وسیم اور فلپائنی باکسر کورنارڈو تانامور کے مابین پروفیشنل فائٹ دبئی میں ہوئی۔ فائٹ کے آغاز سے ہی پاکستانی باکسر  اپنے حریف پر حاوی رہا اور ناک آﺅٹ ہوگیا۔

یاد رہے کہ کوئٹہ میں پیدا ہونے والے محمد وسیم کے باکسنگ کیریئر کا یہ 10 واں مقابلہ تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں صرف ایک مقابلے میں شکست کھائی ہے جبکہ 9 میں فاتح رہے ہیں۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد