پاکستانی نوجوان نے مودی کو خبر دار  کر دیا

0
58

اسلام آباد، 09ستمبر ( اے پی پی): ایک پاکستانی نوجوان نے  اپنی ویڈیو میں بھارت کے وزیر اعظم  مودی کو خبر دار اور مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی تم نے کشمیری بچوں کے سکول بند کر دیے ہیں اور ان سے کتابیں چھین لی ہیں اس لیے اب ہم نے ان کتابوں کی جگہ بندوق اٹھا لی ہے۔ کشمیر کا بچہ بچہ  کشمیر کی آزادی تک اب تم سے لڑے گا اور یاد رکھو کہ محمد بن قاسم سے لے کر ایوب خان تک ہم نے تم کو شکست دی۔ نوجوان نے کہا کہ  تمھارے ملک میں تو واش روم بھی نہیں ہے روزانہ پانچ سو لوگ سڑک پر سو کر مر جاتے ہیں پہلے ان مظلوموں کا  کچھ کر و پھر جنگ کا کچھ سوچنا۔ اور ہاں تم فلموں میں بہت اچھا ڈانس کر لیتے ہو جنگ لڑنا تو تمھارے  بس کی بات نہیں۔ گائے کا دودھ پینے والی قومیں ہی جنگ لڑ سکتی ہیں ، گائے کا پیشاب پینے والی  قومیں جنگ نہیں لڑ سکتیں۔

پاکستانی نو جوان کا اپنے پیغام میں  مزید کہنا تھا کہ  جنگ رافیل طیاروں سے نہیں بلکہ جذبے سے لڑی جاتی ہیں اور ہم پاکستانیوں میں جذبہ ہے ۔ ابھی نندن کو بتا دینا کہ اب وہ ہمارے ملک میں داخل ہو اتو اسے چائے نہیں پلائیں گے بلکہ اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے  بھارتی جھنڈے میں لپیٹ کر آپ کو بھیجیں گے۔ اور سکھ قوم بھی سن لے، سکھ دنیا کا واحد مذہب ہے جس کا کوئی ملک نہیں پہلے تم اپنا ملک آزاد کروا  لو پھر ہم پاکستانیوں سے لڑنا۔پاک فوج زندہ باد ، پاکستان زندہ  باد۔

وی این ایس، اسلام آباد