پاکستانی  کر کٹ ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم میں بھر پور نیٹ پریکٹس

0
77

کراچی، 29 ستمبر ( اے پی پی): پاکستانی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں بھر پور نیٹ پریکٹس کی۔ کوچ مصباح الحق کھلاڑیوں کو ہدایات دیتے نظر آئے۔ قومی ٹیم نے وارم اپ کے لیے گراونڈ کا ایک چکر بھی لگایا اور قبل اس کے نیشنل اسٹیڈیم کے میڈیا سینٹر میں آل راونڈر شاداب خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش اور پلاننگ یہی ہے کہ ہم دونوں ون ڈے جیت سکیں اور پاکستانی شائقین کو ایک اچھی کرکٹ انجوائے کرنے کو ملے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے سری لنکن ٹیم نئی نہیں ہے میں ان کے ساتھ انڈر نائنٹین کرکٹ کھیل چکا ہوں، مجھے یقین ہے کہ سری لنکن ٹیم کے نوجوان پلئیرز ٹف ٹائم دے سکتے ہیں ۔وہ اپنے آپ کو ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ایک سوال کہ جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر چہ میری پرفارمنس ماضی قریب میں کچھ زیادہ اچھی نہیں رہی ہے لیکن اس سیریز میں میری پوری کوشش ہو گی کہ میں آل راونڈر پرفارمنس دوں مگر بیٹنگ پر میں زیادہ فوکس کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصباح ٹھنڈے مزاج کے انسان ہیں وقت کے ساتھ ساتھ ہم ایک دوسرے کو مزید سمجھ جائیں گے فخر زمان کی کمی پوری ٹیم محسوس کر رہی ہے۔

و ی این ایس، کراچی