پاکستان افریقہ  کیساتھ  تجارت کو بڑھانے کے لئے”افریقہ پالیسی” پر عمل پیرا ہے : عبدالرزاق داؤد

0
46

اسلام آباد،12 ستمبر(اے پی پی): مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان افریقہ کیساتھ  تجارت کو بڑھانے کے لئے”افریقہ پالیسی” پر عمل پیرا ہے جس  حوالے  سے  ایتھوپیا  بہت اہم ملک ہے ۔

ایتھوپیا کے تجارتی وفد   سے ملاقات  میں عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے چاول، ٹیکسٹائل اور چمڑے کے علاوہ اب انجینئرنگ کے شعبے میں  بھی برآمدات کررہا ہے  جبکہ  پاکستانی ٹریکٹرز کو موزمبیق، تنزانیہ کے بعد اب انگولا بھی برآمد کرے گا ۔

مشیر تجارت  نے کہا کہ ادیس ابابا میں کمرشل سیکشن کا قیام کر کے افریقہ میں تجارت کو فروغ دیں گے، رواں سال نومبر میں پاکستان نیروبی میں کانفرنس کا انعقاد کرے گا  جس  میں افریقی ممالک کو مدعو کریں گے ۔

ملاقات میں مسگانو آریگا  نے کہا کہ دونوں ممالک کے   درمیان کاروباری افراد کے مابین روابط بڑھانے کے لئے ٹریڈ سیمینارز ، صنعتی اشیاء کی نمائش اور کاروباری وفود  کے تبادلے  کی ضرورت ہے جبکہ مارکوس ٹیکلے نے کہا  ہے کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔پاکستانی سرمایہ کار ایتھوپیا میں ٹیکسٹائل گارمنٹس اور مینوفیکچرنگ شعبے میں سرمایہ کاری کریں ۔

ایتھوپیا کے وفد میں اسٹیٹ منسٹر برائے خارجہ مارکوس ٹیکلے، اسٹیٹ منسٹر برائے تجارت و صنعت مسگانو آریگا،سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیر، وزارت تجارت اور  وزارت خارجہ کے اعلی حکام بھی شریک ہیں۔

وی این ایس،اسلام آباد