پاک فضائیہ اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام خنجراب ہائیسٹ ایلٹیٹیوڈ روڈ میراتھن کا کامیاب انعقاد

0
56

اسلام آباد،21 ستمبر(اے پی پی ): پاک فضائیہ اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام   خنجراب  ہائیسٹ ایلٹیٹیوڈ روڈ میراتھن  کا کامیاب انعقاد ہوا۔ 4693 میٹر بلندی پر منعقد ہونے والی اس ریس میں17ممالک سے  39 غیر ملکی ایتھلیٹس سمیت 154 ایتھلیٹس نے شرکت کی ۔ ریس کا افتتاح  گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور ائیر مارشل عاصم ظہیر، وائس چیف آف دی ائیرسٹاف جو کہ ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بھی ہیں نے کیا۔

 میراتھن تین کیٹیگریز میں منعقد ہوئی، جس میں ہاف میراتھن 21کلو میٹر،  فل میراتھن 42کلو میٹراور الٹرا میراتھن 50کلو میٹر شامل تھیں۔ پاکستانی ایتھلیٹس نے اس ریس کی تمام کیٹیگریز جیت لیں۔

 میراتھن میں  وہیل چیئر پر موجود ایک پر عزم امریکن خاتون ایتھلیٹ الزبتھ سینڈن نے بھی شرکت کی۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد