پشاور میں تمام جلوس بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو چکے ہیں، تعزیہ، نشان علم اور ذوالجناح کے 116 چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے: کریم خان

0
64

پشاور، 10ستمبر(اے پی پی): سی سی پی او کریم خان نے جلوسوں کے اختتام کے بعد ایس ایس پی آپریشنز  کے ہمراہ اندرون شہر کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے بات چیت کی اور انکو شاباش دی۔

سی سی پی او کریم خان نے اس موقع پر کہا کہ پولیس جوان محکمہ پولیس کا سرمایہ افتخار ہیں جنھوں نے نہایت ایمانداری سے فرائض سر انجام دئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام جلوس ختم ہوچکے ہیں اور اندرون شہر سمیت سارے مرکزی راستوں کو کھول دیا گیا ہے جبکہ امام بارگاہوں پر فی الحال سکیورٹی اہلکار تعینات رہیں گے کیونکہ شہر میں دو شام غریباں کے مجالس ہونا باقی ہیں جنکو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

سورس: وی این ایس، پشاور