پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی؛ غیر معیاری تیل  سپلائی کی کوشش ناکام

0
27

لاہور، 12 ستمبر( اے پی پی): ڈی جی فوڈ اتھارٹی  کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی ، استعمال شدہ گندہ تیل سپلائی کرنے والا اایک اور گروہ پکڑ  کر 8ہزار 100لیٹر مضر صحت تیل بھی برآمد کرلیا گیا ۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ویجیلینس کی اطلاع پر ناکہ لگا کر کاروائی کی گئی اور 45ڈرموں میں موجودغیر معیاری  تیل گجرات سپلائی  کرنے  کی کوشش  کو ناکام بنا دیا گیا۔ ہفتے قبل پکڑے جانے والے گروہ سے ملنے والی معلومات پر ویجیلنس ونگ نے اس گروہ کا سراغ لگایا تھا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ غیر معیاری آئل سستے داموں مختلف ہوٹلوں،نمکو اورسنیکس بنانے والے  پروڈکشن یونٹس کو سپلائی کیا جانا تھا جبکہ  سپلائی چین کی تحقیقات اورمافیا کا چہرہ بے نقاب کرنے کے احکامات  بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

  کیپٹن (ر) محمد عثمان نے  مزید کہا کہ استعمال شدہ اورآلائشوں سے نکالا گیا تیل متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ضبط کیا گیا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر آئل بائیو ڈیزل کمپنی کے حوالے کر دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پی ایف اے قوانین کے مطابق یہ تیل صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وی این ایس ، لاہور