پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،  گاڑی سے مردہ جانور کا چار سو کلو گوشت برآمد

0
38

لاہور، 19ستمبر(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب  سے شہریوں کو مردہ جانوروں کا مضر صحت گوشت کھلانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں صبح سویرے بڑی کارروائی کی گئی اور مردہ جانور لے جانے والی گاڑی سے 400 کلو گوشت برآمد کرلیا گیا۔

  ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے بتایا کہ بیماری سے ہلاک ہونے والے مردہ جانور کو  گوجرانوالہ سے لاہور سپلائی کے لیے لایا جا رہاتھا تا کہ انکا  گوشت تیار کیا جائے  ۔ ویجیلینس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر اچانک چھاپہ مارا جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کو دیکھ کرڈرائیور اور مالک گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

 کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ مردہ جانورکو تلف کرنے کے لیے ڈمپنگ سائٹ پرروانہ کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی  نے مزید  بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

وی این ایس ، لاہور